پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا: محمود عباس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے صدد محمود عباس پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورے کی دعوت دی تھی۔ وزیر مہمانداری مخدو م شہاب الدین نے فلسطین کے صدر کا استقبال کیا۔ فلسطینی صدر نے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہر مرحلے پر فلسطینی عوام کا بھر پور ساتھ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے اُٹھنا ہمارا بنیادی مقصد ہے
