لیبیا ¾ملک میں بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں،سب اچھا ہے، وزیراعظم

لیبیا ¾ملک میں بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں،سب اچھا ہے، وزیراعظم

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی سلامتی سے متعلق ادارے نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ملک میں کسی بغاوت کا خطرہ ہے یا ایسی کوئی کاروائی کامیاب ہو سکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا کے وزیر اعظم علی زیدان نے اعلان کیاملک میں صورتحال قابو میں ہے اور طرابلس میں حکومتی مشینری معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں ہر چیز ایک دم بہتر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کسی کو انقلاب کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دے گی،لیبیا میں سپریم سکیورٹی کمیٹی کا قیام 2011 میں عمل میں لایا گیا تھا تاکہ معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے فوج کے خلا کو پر کیا جا سکے،جمعرات کے روز لیبیا کے وزیردفاع عبداللہ تہانی نے قومی ذرائع ابلاغ کے ذریعے خبردار کیا تھا کہ سابہ فوجی حکام اور بعض سیاستدان مل کر ملک میں فوجی بغاوت کی تیاری کر رہے تھے۔

 تاہم بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔وزیر دفاع کے مطابق اس بغاوت کا مقصد موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کی برطرفی تھا۔ اس بغاوت کے پس پردہ کرداروں کی گرفتاری کیلیے لیبیا کے فوجی سربراہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزید : عالمی منظر