امریکی تنظیمیں یوکرین اور وینزویلا میں مظاہرین کو مالی مدد فراہم کر رہی ہیں۔نکولس مادورو

امریکی تنظیمیں یوکرین اور وینزویلا میں مظاہرین کو مالی مدد فراہم کر رہی ...

کراکس ۔ (اے پی پی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی تنظیموں پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین اور وینزویلا میں مظاہرین کو مالی مدد فراہم کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ یوکرین کے واقعات کے پیچھے بھی امریکی تنظیمیں ہیںجو مالی مدد دے کر وینزویلا میں لوگوں کو تصادم پر آمادہ کرتے ہیں۔اور دنیا پر قبضہ کرنے کی استعماری پالیسی پر عمل کر رہی ہیں ۔ گز شتہ روز کراکس میں حکومت مخالف ہنگاموں میں تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے تھے۔

 وینزویلا میں 2013 میں ملک میں افراط زر کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا تھا ۔

مزید : عالمی منظر