سینما کی تاریخ کے بارے میں پڑھنے کا شوقین ہوں،عامر

سینما کی تاریخ کے بارے میں پڑھنے کا شوقین ہوں،عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سینما کی تاریخ کے بارے میں پڑھنے کے شوقین ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں خصوصاً فلم کی تاریخ میں۔ انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ بھارت میں ہم تاریخ اور سوانح حیات اتنی نہیں لکھتے جتنی لکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی شخصیات کے طور پر ہمیں ماضی میں فلم بنانے کے دوران جو واقعات پیش آئے اور مسائل کا ہمیں پتا ہونا چاہئے اور میں ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔       

مزید :

کلچر -