فرحان اختراور وِدیا بالن " شادی کے سائیڈ ایفکٹس" میں اےک کیساتھ جلوہ گرہونگے

فرحان اختراور وِدیا بالن " شادی کے سائیڈ ایفکٹس" میں اےک کیساتھ جلوہ گرہونگے

ممبئی(اے پی پی) فرحان اختر نئی بالی ووڈ فلم" شادی کے سائیڈ ایفکٹس" میں پہلی بار وِدیا بالن کیساتھ جلوہ گرہو رہے ہیں جس کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔سوانند کرکرے کے تحریر کردہ "دیسی رومانس" کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ اور سوچی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فرحان اور ودیاکلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اسکا میوزک نامور موسیقار پریتم نے ترتیب دیا ہے۔ بالی ووڈ ہدایتکار ساکیت چودھری کی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں فرحان اختر اور وِدیا بالن مرکزی کردارنبھا رہے جو لَو میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح زندگی کے ا±لجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں مصروف ہیں۔ایکتا وشوبھا کپوراورپرتیش نندے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی طنز و مزاح سے بھر پوریہ فلم شادی کے سائیڈ ایفکٹس 28فروری کو سنیما گھروں میں ریلیزکی جائیگی۔

مزید : کلچر