ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کیلئے زیادہ پرجوش نہیں، پریانکا

ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کیلئے زیادہ پرجوش نہیں، پریانکا

ممبئی (اے پی پی) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ہا لی وڈ فلم میں کام کرنے کیلئے زیادہ پرجوش نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اسے کسی ہالی ووڈ فلم میں چھوٹے کردار کیلئے کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو وہ صرف ہالی ووڈ کا نام دیکھ کر فلم سائن نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کردار ان کیلئے اہمیت رکھتا ہے اور وہ صرف اس کو ترجیح دیں گی۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ فی الحال وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں اور مزید لگن سے کام کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا اب تک دو بین الاقوامی میوزک سنگل ریلیز کر چکی ہیں جن کا ملا جلا رسپانس ملا ہے۔

مزید : کلچر