پھلوں وسبزیوں کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

پھلوں وسبزیوں کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

راولپنڈی (این این آئی)پھلوں اور سبزیوں کی نئی درآمدی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے ایک سال کے دوران پھلوں وسبزیوں کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن (اے پی ایف وی ای اے) کے سابق چیئرمین عبدالوحید کے مطابق ایک سال کے دوران پھلوں او سبزیوں کی برآمدات میں یہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے جس کے باعث برآمدات سے 625 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا، موریطانیہ اور جاپان بڑی درآمدی منڈیاں ہیں جہاں پر پاکستانی پھل وسبزیاں بڑی مقدار میں برآمد کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی مانگ عالمی مارکیٹ میں روزبروز بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان میں بہترین معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا کی جاتی ہیں تاہم برآمد کنندگان کو چاہئے کہ وہ روایتی منڈیوں پر انحصار کی بجائے نئی منڈیوں کی تلاش کے عمل میں تیزی پیدا کریں۔

 جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس