حکومت برآمداتی اہداف کی تکمیل یقینی بنائے:©صدر فیصل آباد چیمبر

حکومت برآمداتی اہداف کی تکمیل یقینی بنائے:©صدر فیصل آباد چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل بن رشید نے کہاہے کہ برآمدی شعبہ کو درپیش توانائی کے بحران سے زرمبادلہ کے حصو ل اور معاشی استحکام میں مشکلات کاسامنا ہے لہٰذا حکومت صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو توانائی کی فراہمی یقینی بنا کر برآمداتی اہداف کی تکمیل یقینی بنائے۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت اور اقتصادیات کا زیادہ تر دارو مدار برآمدی شعبہ پر ہے اس لئے اگر برآمدات بڑھیں گی تو نہ صرف ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگا بلکہ صنعتی ترقی سمیت روزگار کے نئے مواقع پیداہونے سے بیروزگاری و غربت بھی کم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ اکثر انڈسٹریل سیکٹرز کی مشینری اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے بجلی اور گیس کے علاوہ متبادل ذرائع سے چلانا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح نہ صرف مشینری کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ مطلوبہ پیداوار بھی حاصل نہیں ہو پا رہی ۔انہوںنے کہاکہ جب تک ملک میں معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی نہیں ہو گی ملک خوشحال نہیں ہو گا۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ حکومت بجلی و گیس کی سپلائی میں اضافہ سمیت توانائی کے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پرانقلابی اقدامات کے تحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔

مزید :

کامرس -