ا اینگرو کارپوریشن کی فی حصص آمدنی میں ایک سال کے دوران531 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

ا اینگرو کارپوریشن کی فی حصص آمدنی میں ایک سال کے دوران531 فیصد کا ریکارڈ ...

سلام آباد (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن کی فی حصص آمدنی میں ایک سال کے دوران531 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ سال 2013ءکے دوران اینگرو کارپوریشن کو8.2 ارب روپے کا منافع حاصل ہے جس سے کمپنی کی فی شیئر آمدنی 16.01 روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ سال کے دوران اینگرو کارپوریشن کو1.3 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا اور اس کی فی شیئر آمدنی 2.61 روپے رہی تھی۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سال 2012ءکے مقابلہ میں سال 2013ءکے دوران کارپوریشن کے ادارے اینگروفرٹیلائزر کے منافع میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے کاریوریشن کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس