ایس ای سی پی کا قیام پاکستان ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آیا ،محمد نعیم خان

ایس ای سی پی کا قیام پاکستان ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آیا ،محمد نعیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص (آن لائن) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ رجسٹرار محمد نعیم خان نے کہا کہ ایس ای سی پی کا قیام پاکستان ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آیا اور اس نے ایک منظم ادارے کی حیثیت سے یکم جنوری 1999 سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس ادارے نے کارپوریٹ لاءاتھارٹی کی جگہ لی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص پریس کلب میں میرپور خاص چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام منعقدہ بزنس کمیونٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی محمد ناصر گل، میرپور خاص چیمبر آف کامرس کے صدر مرزا اعظم بیگ، نائب صدر احمد سعید قائم خانی، چیمبر کے سابق صدر اظہر جیلانی، حاجی یامین غوری، اسحاق مہر، غلام محمد سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد نعیم نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی کی بنیاد ذمہ داریوں میں سیکورٹیز کی مارکیٹ اور اس سے متعلقہ اداروں مثلاً سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی کی قرضہ خواہی میں ساکھ کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسیوں کو منظم کرنا، کمپنی کے قوانین پر عمل درآمد کرنا، غیر بنکار مالیاتی اداروں، لیزنگ کمپنیوں، انوسٹمنٹ بینکوں اور میوچل فنڈز نیز بیمہ کے کاروبار کی ضابطہ سازی اور تنظیم ونگرانی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جب تک کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں ہوتی وہ کمپنی نہیں کہلائے گی اور کمپنی رجسٹرد کرواتے وقت جس کاروبار کا نام لکھا جائے گا اس کے علاوہ کوئی اور کاروبار نہیں کیا جاسکتا۔
ہماری ویب سائٹ پر تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی پی سرکاری ادارہ ہے لیکن اس میں آپ کو پرائیویٹ اداروں کی عزت اور برتاﺅ ملے گا۔

مزید :

کامرس -