جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیرفعال ہوگئی

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیرفعال ہوگئی

اسلام آباد(این این آئی) جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیرفعال ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ ٹریڈ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ماتحت کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے جس کے باعث ملک کے باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی آئی ہے کیو آر سی برآمد کنندگان کو سہولیت فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم بد قسمتی سے جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجودبھی چاولوں کی جانچ پڑ تال کے عمل میں ان سے مدد نہیں لی جاتی جو رائس ایکسپو ٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان اور کیو آر سی کے درمیان تنازعے کا باعث ہے یہاں یہ بات قابل ذکر کہ عالمی خریدار کیو آر سی جاری کردہ سرٹیفکیٹ پربھروسہ نہیں کرتے۔ ریپ کے قائم مقام چیئرمین چیلارام کے مطابق کیو آر سی کے خاتمے کیلئے پہلے ہی ٹی ڈیپ کو خط لکھا جا چکا ہے حالیہ صورتحال کے پیش نظر ہم آزاد اور شفاف تجارتی عمل پریقین رکھتے ہیں۔

مزید : کامرس