دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاﺅن میں رنگا رنگ فیملی فن فیسٹیول

دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاﺅن میں رنگا رنگ فیملی فن فیسٹیول

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاﺅن میں رنگا رنگ فیملی فن فیسٹیول میں خراب موسم کے باوجود ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اس میلے کا بھرپور طریقے سے مزہ لیا اس رنگا رنگ سالانہ میلے کا افتتاح مسلم لیگ( ن )کی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے کیا ، اس موقع پر ٹرسٹ سکول کے سیکرٹری جنرل اور چیف ایگزیکٹو طاہر یوسف اور بانی ٹرسٹی محترمہ سائرہ طاہر بھی موجود تھی لوگوں نے بارش کے باوجود اس میلے میں شرکت کی تاہم ایک گھنٹے کے بعد بارش تھم گئی اور میلے میں آخر تک لوگوں کا رش رہا اس میلے میں خاندان کے تمام افراد کے لیے دلچسپی کا سامان موجود تھا کھانے کے شائقین کے لیے فوڈ کورٹ انتہائی مقبول تھا تاہم بچو ں نے میجک شو اور پتلی تماشے میں بھرپور دلچسپی لی سکول کے بچوں نے مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اس میں بیش قیمت انعامات جیتے خواتین کے سٹال پر بچیوں اور خواتین کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا اور انہوں نے روائتی ملبوسات اور جیولری خریدی بہت سے سٹالوں کا سامان دو بجے سے پہلے ہی ختم ہو گیا میلے میں شرکت کرنے والوں کے لیے ٹرسٹ سکول ہیلتھ سروس نے فری کیمپ لگایا جس میں آنکھوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے ٹیسٹ بالکل مفت کیے گئے ہیلتھ کیمپ میں تین سو سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا اس فیملی فن فیسٹول میں انٹری ٹکٹ پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے گئے۔

 اس موقع پر والدین اور سکول کے بچوں نے کہا کہ ہم نے اس میلے کا بھرپور مزہ لیا اس طرح کے میلے تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی باعث ہوتے ہیںدی ٹرسٹ سکول کے چیف ایگزیکٹو طاہر یوسف نے کہا کہ ٹرسٹ سکول تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی مختلف دلچسپیوں کا بھی خیال رکھتا ہے کیونکہ بچوں کو اس طرح کے ماحول میں آ کر خوشی محسوس ہوتی ہے

 اور وہ تعلیم کے دباﺅ سے باہر نکلتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4