طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کو موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کو موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کو 4بار سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 2لڑکیوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان وسیم اور اسکی ساتھی 2لڑکیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر عرفان اکبر کو قتل کردیا تھا جس پر تھانہ مسلم ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دپٹی پراسیکیوٹر نذیر نے مذکورہ کیس میں گواہان کو پیش کیا جس کے بعد فاضل جج نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4