قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی

قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت 20فروری 2014تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع قادیانی عبادت گاہ پر 2010ءکو مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کر کے بیسیوں افراد کو ہلاک جبکہ 50سے زائد کو زخمی کر دیا جس پر قادیانی جماعت کے رضا کاروں نے موقع سے دو مشتبہ افراد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاتاہم پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوا رکھا ہے ۔