طلبی کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پر 5 افراد کے وارنٹ جاری

طلبی کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پر 5 افراد کے وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں حاضرنہ ہونے پر سابق ایم پی اے حافظ آباد مہدی حسن بھٹی سمیت 5افراد کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 17فروری 2014کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں سابق ایم پی اے مہدی حسن بھٹی نے 21پولیس اہلکاروں کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے تاہم مذکورہ پولیس اہلکار عدالت میں حاضر ہوئے لیکن عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود مذکورہ ایم پی اے اور اس کے دیگر4ساتھی پیش نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4