منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق بیگم کوٹ کے رہائشی ملزم انور کے قبضہ سے تھانہ لوئر مال پولیس نے تلاشی کے دوران ڈیڑھ سو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے گزشتہ روز مذکورہ ملزم نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جسے فاضل جج نے 50ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4