ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز اور پرل رورفشریزریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کے مابین ماہی گیر ی سیکٹر کی ترقی کےلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز اور پرل رورفشریزریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کے مابین ماہی ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رنے پرل رورفشریزریسرچ انسٹی ٹیو ٹ، چائنیزاکیڈمی آف فشریز سائنس کے ساتھ ماہی گیر ی سیکٹر کی ترقی کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔ وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور ڈائریکٹر جنر ل پرل رورفشریزریسرچ انسٹی ٹیو ٹ شو کن وو نے اس معاہد ے پر دستخط کئے۔ جس کا مقصدما ہی گیر ی کے شعبے کی تر قی کے لئے با ہمی تعا ون سے مختلف تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے ۔ نیز چائنیز انسٹی ٹیو ٹ مچھلیو ں کی افزا ئش اور ان کی مختلف بیما ر یو ں کی تشخیص اور روک تھا م کے لئے ویٹرنری یونیورسٹی کو جدید تکنیکی سہو لیا ت سے لیس لیبا ر ٹر یز کے قیام میں مددبھی کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4