پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ۔باغ جناح لاہور میں ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی وجہ سے 17اوورز تک محدود کردیا گیا ۔پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے جس میں ہنو مان کے 34،اجے ریڈی کے 28رنز ،وینکیٹش کے ناٹ آﺅٹ 39رنز شامل تھے ۔سجاد نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔پاکستان کے اوپننگ کھلاڑیوں محمد جمیل اور ناصر علی نے شاندار کھےل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 8اوورز میں 58رنز بنائے ،محمد جمیل 49رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ نثار علی نے 54رنز بنائے ۔پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 15.3اوور ز میں مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرلیا ۔

بھارت کی طرف سے سکھرام اور پاٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔نثار علی کو شاندار بےٹنگ پر مین آف دی میچ قراردےا گےا ۔ مہمان خصوصی میاں مصباح الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج اتوار کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی