نیل واگنر ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے کیوی باﺅلر بن

نیل واگنر ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے کیوی باﺅلر بن

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ باﺅلر نیل واگنر نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے باﺅلر بن گئے، واگنر نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز شین بونڈ کے پاس ہے، انہوں نے 12 ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویلنگٹن میں بھارت کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیل واگنر جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کرنے کیلئے تین وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے اس اننگز میں تین وکٹیں لیکر کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واگنر کو پچاس وکٹیں مکمل کرنے کیلئے 14 ٹیسٹ کھیلنے پڑے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی