ڈیل سٹین نے ٹیسٹ میں ڈینس للی اور چمندا واس کا زیادہ وکٹوں کاریکارڈ توڑ دیا

ڈیل سٹین نے ٹیسٹ میں ڈینس للی اور چمندا واس کا زیادہ وکٹوں کاریکارڈ توڑ دیا

سینچورین (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ وکٹوں کا ڈینس للی اور چمندا واس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سٹین نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ سینچورین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیل سٹین جب میدان میں اترے تو انہیں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور سری لنکا کے چمندا واس کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے کرس راجرز اور شان مارش کی وکٹیں لیکر اس اعزاز کو حاصل کیا۔ سٹین نے 70 میچ کھیل کر اب تک 356 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی