ملک سے باہر بھی ٹائٹل جیتنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی

ملک سے باہر بھی ٹائٹل جیتنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آئندہ برس ورلڈ کپ جیت کر کرکٹ کی تاریخ میں بیک ٹو بیک عالمی چیمپئن بننے کا ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ دھونی الیون کی ٹیم آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ میں عالمی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ بھارت نے 2011ءورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں دھونی نے کہا کہ 2011ءمیں ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی وہ اب تک محسوس کر رہے ہیں اور کھلاڑی اس تاریخی لمحے کو کھی فراموش نہیں کریں گے، ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک برس باقی رہ گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہماری یادیں دوبارہ تازہ ہو گئی ہیں، ہماری ٹیم با صلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اسلئے مجھے پورا یقین ہے کہ ٹیم بیک ٹو بیک ورلڈ ٹائٹلز جیت کر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ برابر کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کھلاڑی گوبل ایونٹ میں دباﺅ کو برداشت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ٹیم نے گزشتہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر اس بات کا ثبوت دے دیا تھا کہ وہ ملک سے باہر بھی ٹائٹل جیتنے کی پوری اہلیت اور طاقت رکھتی ہے۔

 ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975ءاور 1979ءمیں بیک ٹو بیک ورلڈ ٹائٹلز جیتتے تھے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 1999ئ، 2003ءاور 2007ءمیں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت تجربہ حاصل ہوا ہے جو آئندہ برس ورلڈ ایونٹ میں ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی