ناصر عباس نقوی کوبھی بلالیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا،قاری زوار بہاد ر

ناصر عباس نقوی کوبھی بلالیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا،قاری زوار بہاد ر

لاہور(سٹاف رپورٹر)طالبا ن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں یہ اجتماع سیاسی نہیں ہے اس اجتماع کا تعلق امن سے ہے اس طرح کے اجتماعات ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کئے جائیںگے جس میں اقلیتوں نمائندوں اور این جی اوز کی خواتین کو بھی دعوت دی جائے گی ملک میں امن کے قیام کے لئے آخری حد تک کوششیں کی جائیں گی ۔ پہلے اجتماع کراچی میں منعقد کریں گے پھر پشاور اور اسلام آباد میں کریں گے ۔ ان کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ )کے جنرل سیکرٹری قاری زوار بہاد ر نے اس کنونشن میں اس نشاندہی کی کہ اگر یہاں پر علامہ ناصر عباس نقوی کوبھی بلالیا جاتا تو بہت بہتر ہوتاجس پرکنونشن کے اختتامی مراحلے میں مولانا سمیع الحق نے مثبت جواب دیا اورکہا کہ آئندہ تمام مسالک ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کے نمائندوں کو بھی بلائیں گے این جی اوزکو بھی دعوت دیں ۔

قاری زوار بہاد ر

مزید : صفحہ آخر