دہشتگردوں کو لگام نہ دی گئی توپر امن قوتیں اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہونگی،ثروت قادری

دہشتگردوں کو لگام نہ دی گئی توپر امن قوتیں اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہونگی،ثروت ...

کراچی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو لگام نہ دی گئی توپر امن قوتیں اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہونگے، میڈیا دہشتگردوں کو پرموٹ کررہا ہے ملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ی دو ٹوک آئین میں لکھا ہے لیکن سازش کے تحت دہشتگردوں کی غیر آئینی وغیر شرعی گفتگوکو موضوع بناکر ملک کے عوام کی مذہبی وملکی غیرت وجذبات سے کھیلا جارہا ہے۔ سنی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگرد کھلے عام رینجرز ،پولیس ،قومی ادروں پر حملے کررہے ہیںاس صورتحال میں حکومت کے دہشتگردوںسے مذاکرات کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیںہے ۔

مزید : صفحہ آخر