جوہر ٹاﺅن، تاجر کی کوٹھی میں چوکیدار کے قتل کا معملہ حل نہ ہو سکا

جوہر ٹاﺅن، تاجر کی کوٹھی میں چوکیدار کے قتل کا معملہ حل نہ ہو سکا

لاہور(کرائم سیل)جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں شاہ عالمی کے تاجر کی کوٹھی میںذبح ہونے والے چوکیدار کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا ،مقتول پیپلز پارٹی کا جیالا تھااور اس کے 2بیٹے محترمہ بینظیر بھٹو کے ایک جلسے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ65 سالہ محمد یونس شاہ عالم کے تاجر جاوید کی خالی کوٹھی بی او آر جوہر ٹاﺅن میں چوکیدار تھا جسے چند روز قبل رات گئے نامعلوم افراد نے ذبح کر دیا تھا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔پولیس کے مطابق اس قتل کے حوالے سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی