نامعلوم افراد نےکمسن بچی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا

نامعلوم افراد نےکمسن بچی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا

فیروز والا(نمائندہ پاکستان )رچنا ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد نے چھری کے پے در پے وار کر کے سات سالہ بچی کو قتل کر کے نعش پلاٹ میں پھینک کرفرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق محنت کش فیض احمد کی سات سالہ بیٹی ہمہ فیض گھر کے قریب مدرسہ میں پڑھنے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیااور بعد میں اسکی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا اور نعش خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولہ کے با پ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیااورتفتیش شروع کر دی ہے ۔اور مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال ارسال کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی