پرُاسرار طورپر غائب ہونے والی ہیلتھ وزیٹر کا سراغ نہیں مل سکا

پرُاسرار طورپر غائب ہونے والی ہیلتھ وزیٹر کا سراغ نہیں مل سکا

لاہور(کرائم سیل) ہنجروال کے علاقہ چونگی ملتان سٹاپ سے رائے ونڈ میں اپنے کلینک پر جاتے ہوئے پراسرار طورپر غائب ہونے والی لیڈی ہیلتھ وزیٹر کا تاحال سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلیم ظفر نامی شخص کی بیوی فرحت سلیم 20 جنوری سے لاپتہ ہے ،اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے20 جنوری کو منصورہ سٹاپ چونگی ملتان سٹاپ سے اسے ویگن میں بٹھایا جو منصورہ جانے کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ فرحت سلیم رائیونڈ میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے طور پر اپنا کلینک چلاتی ہے۔ سلیم ظفرنے اپیل کی ہے کہ جس کو اس کے بارے میں علم ہو وہ ان نمبرز پر اطلاع دیں 0300-4509314۔ اس بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آخری بار لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو ادروغہ والا کے علاقہ میں دیکھا گیا ہے۔

مزید : علاقائی