خضدارمیں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ ، جھڑپ میں تین ملزمان مارے گئے

خضدارمیں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ ، جھڑپ میں تین ملزمان مارے گئے
Balochistan

  


خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو حراست میں لے لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس دوران وہاں موجود مشتبہ ملزمان نے فائرنگ کردی ۔جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ دو کو گرفتارکرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔

مزید : کوئٹہ