بارکلیز بینک کے سربراہ کی تلاش

بارکلیز بینک کے سربراہ کی تلاش
بارکلیز بینک کے سربراہ کی تلاش

  


لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے معروف مالیاتی ادارے ( بارکلیز) کے چیئرمین سر ڈیوڈ والکر کو سبکدوش کرکے نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ 74سالہ ڈیوڈوالکر رواں سال گرمیوں تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ انہیں ہٹانے اور نیا سربراہ لگانے کا کا فیصلہ لندن انٹر بینک آپریٹنگ ریٹ میں دھاندلی کے سکینڈل پر کیا گیا ہے ۔ نئے سربراہ کی تلاش میں موزوں امیدواروں کی لسٹ بنانے کیلئے ایک مقامی کمپنی کو ذمہ داری بھی دونپ دی گئی ہے ۔

مزید : بزنس