شادی واقعی انسان کو تبدیل کر دیتی ہے ،تحقیق نے بھی بتا دیا
نیویارک(نیوزڈیسک)شادی کرنے کے بعد انسان کی زندگی ہی تبدیل نہیں ہوتی بلکہ سوشل میڈیا پر وہ جو الفاظ استعمال کرتا ہے وہ بھی بدل جاتی ہے۔ Georgia Institute of Technologyکے تحقیق کار مُن مُن ڈی چوہدری کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں جو تبدیلی آتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ لفظ ’میں‘ کی بجائے ’ہم‘ کا استعمال شروع کردیتے ہیں یعنی وہ دنیا کو دکھاتے ہیں کہ اب وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔
کیا وہ آپ کو پسند کرتی ہے ؟ پہلی ہی ملاقات میں جاننے کا سائنسی طریقہ
تحقیق میں ایسے923جوڑوں کو فالو کیا گیا جن کی شادی یا منگنی 2011ء میں ہوئی تھی اور یہ دیکھنے میں آیا کہ نہ صرف ’میں‘سے ’ہم‘ کا استعمال کیا گیا بلکہ ’مستقبل کے سسرال‘جیسے الفاظ میں بھی اضافہ ہوا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عورتوں کی نسبت مرد فیملی الفاظ استعمال کرنے میں احتیاط کرتے ہیں۔لیکن اپنی ساتھی کی تعریف کے لئے لفظ ’sexy‘،’beautiful‘اور ’gorgeous‘جیسے الفاظ بھی استعمال کرتے ہیں۔اس تحقیق کو مزید بہتر بنانے کے لئے تحقیق کاروں نے 12ملین ٹیوٹس میں سے کچھ کا مطالعہ کیا اور اسی طرح کے نتائج سامنے آئے۔