”سٹیٹس کیا لکھیں۔۔۔؟“ واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، ایسی آپشن متعارف کرا دی جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا

”سٹیٹس کیا لکھیں۔۔۔؟“ واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، ایسی آپشن ...
”سٹیٹس کیا لکھیں۔۔۔؟“ واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، ایسی آپشن متعارف کرا دی جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب آپ اپنے سٹیٹس کی جگہ پر بھی تصویر اپ لوڈ کر سکیں گے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں سٹیٹ کی جگہ کچھ لکھنے کے علاوہ تصویر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی آپشن بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیچر کے تحت کوئی تصویر صرف 24 گھنٹوں کیلئے ہی سٹیٹس کی جگہ رہ سکے گی اور اس کے بعد کوئی نئی تصویر اپ لوڈ کرنا ہو گی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

واضح رہے کہ یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پہلے ہی صارفین کو یہ آپشن فراہم کر چکی ہیں جسے ”سٹوریز“ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی