پاکستان نے کویتی کمپنی ایج لئی پرائیویٹ لمیٹڈ سے 65 کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا

پاکستان نے کویتی کمپنی ایج لئی پرائیویٹ لمیٹڈ سے 65 کروڑ روپے جرمانہ وصول ...
 پاکستان نے کویتی کمپنی ایج لئی پرائیویٹ لمیٹڈ سے 65 کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی ثالث عدالت میں پاکستان نے کویتی کمپنی ایج لئی پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس جیت لیا اور اس سلسلے میں 64 لاکھ 6 ہزار 613 ڈالر کی رقم بھی وصول  کی۔

صحافتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلیٰ حکام نے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں آٹو میشن سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کویتی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کے مسائل کے لئے بین الاقوامی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔ یہ کیس پاکستان نے جیت لیا اور اب یہ رقم سٹیٹ بینک پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوچکی ہے۔

مسجد الحرام میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنیوالے شخص کی والدہ بھی منظرعام پر آگئی, دلخراش کہانی بیان کردی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مقدمہ جیتنے والی لاءفرم کو انعام دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ پاکستان نے نہ صرف مقدمہ جیت لیا بلکہ اس مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات کا مقدمہ بھی جیت لیا۔

مزید : اسلام آباد