رات کو اس پوزیشن میں سونا آپ کی جلد پر جھریاں ڈال سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا، بچنے کا طریقہ بھی بتادیا

رات کو اس پوزیشن میں سونا آپ کی جلد پر جھریاں ڈال سکتا ہے، ماہرین نے خبردار ...
رات کو اس پوزیشن میں سونا آپ کی جلد پر جھریاں ڈال سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا، بچنے کا طریقہ بھی بتادیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک) سوتے ہوئے ہمیں خیال نہیں رہتا کہ ہم کس پوزیشن میں سورہے ہیں لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارا سونے کے سٹائل کی وجہ سے جلد پر جھریاںبن سکتے ہیں۔امریکی ماہر جلد ڈاکٹر مائیکل بروس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ ہر گزا خیال نہیں رہتا کہ ان کے سونے کے طریقے کی وجہ سے جھریاں سے پیدا ہوسکتے ہیں۔”اگر آپ ساری رات ایک ہی کروٹ لیٹے رہیں اور بالکل کروٹ نہ لیں تو آپ کو چہرے کے اوپر کچھ نشانات نظر آئیں گے ۔رات کو سوتے ہوئے ہم باہر کی طرف جو ہوا نکالتے ہیں اس کی وجہ سے بھی جسم پانی کی کمی کاشکار ہوتا ہے۔“

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

اس کا کہنا تھا کہ رات کو منہ کے راستے خارج ہونے والی ہوا کی وجہ سے جسم میں کم از کم آدھا لیٹر پانی کی کمی واقع ہوتی ہے۔”پانی کی کمی اور چہرے یا جسم کے کسی اور حصے کی جلد پر دباﺅ کی وجہ سے جھریاں بننے لگتی ہیں۔“اس کا کہناتھا کہ رات کوسوتے ہوئے کروٹ لینے کے ساتھ چِت لیٹنے کی کوشش کریں کہ اس طرح جسم کا تمام وزن کمر پرہوتا ہے اور کسی بھی حصے پر کوئی دباﺅ نہیں بنتااور جلد تازہ دم رہتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -