دہی کے ڈبے میں تیرتا ہوا پانی تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن دراصل یہ کیا چیز ہوتی ہے اور کیا اسے پھینک دینا چاہیے؟ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ راز بے نقاب کردیا، ایسی بات بتادی جس کا ہم نے آج تک سوچا بھی نہ تھا

دہی کے ڈبے میں تیرتا ہوا پانی تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن دراصل یہ کیا چیز ...
دہی کے ڈبے میں تیرتا ہوا پانی تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن دراصل یہ کیا چیز ہوتی ہے اور کیا اسے پھینک دینا چاہیے؟ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ راز بے نقاب کردیا، ایسی بات بتادی جس کا ہم نے آج تک سوچا بھی نہ تھا

  


لندن (نیوز ڈیسک)دہی کے اوپر جمع ہو جانے والے پانی کو اکثر لوگ لائق توجہ نہیں جانتے، اور کچھ تو اسے غیر ضروری چیز سمجھ کر فوراً ضائع بھی کر دیتے ہیں، البتہ سائنسدانوں نے اسے انتہائی ضروری اور مفید چیز قرار دے دیا ہے۔

اگر گرماگرم کافی یا چائے سے زبان جل جائے تو فوری یہ کام کریں

ویب سائٹ کوکنگ لائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پانی کو ضائع کرنا درست نہیں کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ دراصل یہ لسی جیسی غذائیت اور خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس میں موجود بھرپور پروٹین ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی استعمال کرنے سے پہلے اس پانی کو دہی میں اچھی طرح مکس کر لینا چاہئیے، اوراگر آپ اس پانی کو دیکھنا پسند نہیں کرتے تو دہی کا ڈبہ کھولنے سے پہلے اسے اچھی طرح ہلا لیں تاکہ یہ پہلے ہی اس میں مکس ہوجائے۔

مزید : تعلیم و صحت