’اگر آپ کے پاس ان 5 میں سے کوئی ایک گاڑی ہے تو اس کی تصویر ضرور سوشل میڈیا پر لگائیں کیونکہ ان ماڈلز کے مالکان خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

’اگر آپ کے پاس ان 5 میں سے کوئی ایک گاڑی ہے تو اس کی تصویر ضرور سوشل میڈیا پر ...
’اگر آپ کے پاس ان 5 میں سے کوئی ایک گاڑی ہے تو اس کی تصویر ضرور سوشل میڈیا پر لگائیں کیونکہ ان ماڈلز کے مالکان خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)صنف مخالف کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پہلے بھی بہت سے گر بیان کئے جا چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے کامیاب ترین گر دریافت کرلیا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ Tinderپر کی گئی ایک تحقیق میں پتہ چلایا گیا ہے کہ جو مرد اپنی گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں انہیں صنف مخالف کی جانب سے زیادہ توجہ ملتی ہے، جبکہ کچھ گاڑیاں تو خواتین میں ایسی مقبول ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی وہ فدا ہو جاتی ہیں۔ خواتین جس گاڑی کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں وہ آڈی A4 ہے، جبکہ اس کے بعد ٹیوٹا یارس، فورڈ فیاسٹا، فیٹ پنٹو اور ہنڈا سوک کا نمبر ہے۔

’انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کی وجہ سے اب 17سال سے بھی کم عمر بچے۔۔۔‘ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ جان کر ہی ہر شخص توبہ پر مجبور ہوجائے

ویب سائٹ Confused.com کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے لئے 18 مختلف قسم کی کاروں کے ساتھ بنائی گئی مردوں کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر پوسٹ کی گئی تھیں۔ ان مردوں کے سوشل میڈیا پروفائل میں گاڑی کی تصویر نمایاں طور پر دکھائی گئی تھی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن پروفائلز پر گاڑی کی تصاویر پوسٹ کی گئیں ان میں خواتین نے زیادہ دلچسپی لی ،اور خصوصاً مذکورہ پانچ گاڑیوں والے پروفائل خواتین کی توجہ حاصل کرنے میں سر فہرست رہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس ان پانچ گاڑیوں میں سے کوئی ایک ہے تو اس کی تصویر اپنے پروفائل میں ضرور دکھائیں۔ دوسری صورت میں جو بھی گاڑی ہے اسے سوشل میڈیا پر دکھائیں، کیونکہ اس کا بھی کچھ نہ کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -