میاں بیوی کو 2 حصوں میں بٹی 450 سال پرانی انگوٹھی زمین میں دبی مل گئی، جوڑ کر دیکھا تو اس پر کیالکھا تھا؟ پڑھ کر دونوں دنگ رہ گئے

میاں بیوی کو 2 حصوں میں بٹی 450 سال پرانی انگوٹھی زمین میں دبی مل گئی، جوڑ کر ...
میاں بیوی کو 2 حصوں میں بٹی 450 سال پرانی انگوٹھی زمین میں دبی مل گئی، جوڑ کر دیکھا تو اس پر کیالکھا تھا؟ پڑھ کر دونوں دنگ رہ گئے

  


لندن (نیوز ڈیسک) ایک برطانوی جوڑے کو سینکڑوں سال پرانی انگوٹھی کے دو حصے تین سال کے وقفے سے ملے، اور بالآخر دوسرا حصہ ملنے پر انگوٹھی پر لکھی تحریر بھی مکمل ہو گئی، جسے پڑھ کر یہ جوڑا واقعی حیرت زدہ رہ گیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے چارسوسال پرانی انگوٹھی کا آدھا حصہ تین سال قبل لنکا شائر کے علاقے میں ایک کھیت سے ملا اور دوسرا حصہ بھی چند روز پہلے اسی جگہ سے دریافت ہوا ہے۔ اس کی دریافت ہیتھشائرنوک گاﺅں سے تعلق رکھنے والے جوڑے لائن گون اور شیلا گون نے کی، جو کہ قدیم دھاتی اشیاءکی تلاش کا مشغلہ رکھتے ہیں۔

ارب پتی آدمی جاتے جاتے اپنی تمام دولت خاندان والوں کی بجائے اپنے ملازم کو دے گیا، لیکن کئی سال گزرنے کے بعد بھی یہ ملازم شدید گھبراہٹ کی زندگی گزاررہا ہے، ایسا کیوں ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آپ نے آج تک نہ پڑھی ہوگی

انہیں اس انگوٹھی کا آدھا حصہ 2014ءمیںملا، جس پر صرف ”تمہارا“ لکھا تھا۔ یہ جوڑا جاننے کے لئے بے تاب تھا کہ باقی آدھے حصے پر کیا لکھا ہو گا، لہٰذا باقی حصے کی تلاش جاری رکھی۔ تین سال بعد جب دوسرا حصہ ملا اور اسے پہلے حصے کے ساتھ ملایا گیا تو اس پر لکھی تحریر ”میں تمہارا ہوں“ مکمل ہوگئی۔

شیلا نے بتایا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ جس کھیت سے دوسرا حصہ ملا اسے گزشتہ تین سال کے دوران کاشت کیا جاتا رہا تھا اور کئی بار اس میں ہل چلایا جاچکا تھا۔ انہوں نے یہ انگوٹھی مکمل ہونے پر ساﺅتھ ربل میوزیم لےلینڈ کو عطیہ کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میوزیم کے پاس نوادرات خریدنے کے لئے رقم نہیں ہے لہٰذا یہ ان کے لئے ایک اچھا تحفہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس