ہیلے بیری دیو مالائی کہانیوں کی مخالف ہوگئیں

ہیلے بیری دیو مالائی کہانیوں کی مخالف ہوگئیں
 ہیلے بیری دیو مالائی کہانیوں کی مخالف ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ہالی وڈ ادکارہ ہیلے بیری دیو مالائی کہانیوں ( فیری ٹیلز) کی مخالف ہوگئی ہیں۔ ہیلے بیری نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ آنٹی فیری ٹیلز ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیو مالائی رومانوی کہانیوں سے ان کی تلخی ان کی اصل زندگی کی تلخیوں سے پیدا ہوئی ہے جس سے انہیں لگا کہ دنیا میں ایسا کوئی رومانس نہیں ہوتا جس میں شہزادہ شہزادی کے لئے دیو سے لڑا جائے اور کانٹوں سے الجھتے اس کے محل پہنچ جانے کا جذبہ رکھتا ہو۔ ہیلی نے کہا کہ اس کو اپنی تین شادیوں اور پھرتین طلاقوں سے سخت تلخ تجربات ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ ہیلے کو اپنے تیسرے شوہر سے گزشتہ سال طلاق ہوئی۔

مزید :

کلچر -