ودھر سپون ہالی وڈ میں پائے جانیوالے صنفی تعصب سے اکتا گئیں

ودھر سپون ہالی وڈ میں پائے جانیوالے صنفی تعصب سے اکتا گئیں
 ودھر سپون ہالی وڈ میں پائے جانیوالے صنفی تعصب سے اکتا گئیں

  


لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ کی اے لسٹ اداکارہ ریزی ودھر سپون ہالی وڈ میں پائے جانے والے صنفی تعصب سے اکتا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اداکاروں کے ساتھ برتا جانے والا تعصب ختم کردیا جائے۔ ریزی نے کیلیفورنیا کے مقام پاسڈینا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں کو ہالی وڈ کی فلموں میں زیادہ تر ایسے کردار دیئے جاتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جس سے بہترین اداکارہ بھی معمولی بن کررہ جاتی ہے ۔ 40 سالہ ریزی نے یونویرسٹی آف کیلی فورنیا کی ایک تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں خواتین کا مقام کم تر ہوتا جارہا ہے۔ ریزی کی آنے والی ایچ بی او سیریز بگ لٹل لائز ہے جس میں وہ نکول کڈ مین ، شیلین وڈلی اور لارا ڈرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید : کلچر