کامران جیلانی ’’دعائیں ‘‘کی ریکارڈنگ کیلئے کل لاہور آئیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے میگا سٹار کامران جیلانی پروڈیوسر راشد خواجہ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’دعائیں ‘‘ریکارڈنگ میں حصّہ لینے کے لئے کل لاہور آئیں گے،ڈرامہ سیریل کو عامر یوسف ڈائریکٹ کریں گے، ڈرامے میں ملک کے نامور فنکار کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کامران جیلانی نے بتایا کہ ’’دعائیں‘‘ورکنگ ٹائٹل ہے شاید اس پراجیکٹ کا نام آن ائیر سے قبل تبدیل ہوجائے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انعام شاہ کی لکھی ہوئی پروڈیوسرز اختر حسنین اور عدنان صدیقی کی ڈرامہ سیریل’’پجارن‘‘میں میرا کام مکمل ہوگیا ہے۔’’پجارن‘‘جلد ہی نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔ جبکہ ڈائریکٹر اسد جبل کی ڈرامہ سیریل ’’روشنی‘‘ان دنوں آن ائیر ہے۔’’روشنی‘‘میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔