پاکستان اور بھارت کو ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہیے،جاوید شیخ

پاکستان اور بھارت کو ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہیے،جاوید شیخ
 پاکستان اور بھارت کو ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہیے،جاوید شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر) جاوید شیخ نے بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے حوالے سے انڈین حکومت سے بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اپنی فلموں کی نمائش سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کما رہا ہے توہماری فلموں کو بھی وہاں نمائش کی اجازت ملنیچاہئے، جاوید شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست سے ہٹ کر ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہئے، مو جود ہ حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن ودوستی کے پرچار پر یقین رکھتی ہے،دونوں ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے محبت کرنے اور امن واستحکام کو فروغ دینے سے ہو سکتی ہے۔

مزید :

کلچر -