اپنے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے ،شمیتا شیٹھی

اپنے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے ،شمیتا شیٹھی
 اپنے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے ،شمیتا شیٹھی

  


ممبئی (اے پی پی) اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کو اپنے کئے ہوئے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے۔ شمیتا جو اداکارہ شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن ہیں کے پاس ایک عرصہ سے بالی وڈ کا کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کے بہت سے ایسے فیصلے کئے جو مجھے اس طرح نہیں کرنے چاہئے تھے تاہم وہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ زندگی غلطیاں کرنے اور ان کو سدھارنے کا نام ہے۔ ہم لوگ اپنے فیصلوں کی اچھائی اور برائی سے سیکھتے اور سیکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلوں بارے بعض پچھتاوے ہونے کے باوجود وہ آگے بڑھنے ، سیکھنے اور تجربے کرنے کیلئے باحوصلہ ہیں اور یہی میری زندگی ہے۔

مزید : کلچر