آصف خان کی 45برس کی فنکارانہ زندگی پر ڈاکو منٹری بنائی جائے گی

آصف خان کی 45برس کی فنکارانہ زندگی پر ڈاکو منٹری بنائی جائے گی

لاہو(فلم رپورٹر )پشتو، اردو اور پنجابی فلموں کے سینئر اداکار آصف خان کی 45برس کی فنکارانہ زندگی پر ڈاکو منٹری فلم بنائی جائے گی،دستاویزی فلم کا نام’’ ایک دور ایک لیجنڈ‘‘ رکھا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ایس رحمن آصف ناز ہیں،فلم میں 1970ء سے لے کر تاحال آصف خان کی فنی زندگی کا احاطہ کیا جائے گا،آصف خان فلم میں خود اپنی زبانی اپنے بارے میں بات چیت کریں گے،فلم میں ساتھی اداکاروں، پرستاروں اور دیگر مختلف شعبوں کے افراد کے تاثرات بھی شامل کئے جائیں گے،یہ دستاویزی فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

،اداکار آصف خان کے حوالے سے فلم کی شوٹنگ نوشہرہ ،ایبٹ آبا،د سوات اور لاہور میں ہوگی۔

مزید : کلچر