پرستاروں کی محبتوں کی مقروض ہوں ، کنزیٰ ہاشمی

پرستاروں کی محبتوں کی مقروض ہوں ، کنزیٰ ہاشمی
پرستاروں کی محبتوں کی مقروض ہوں ، کنزیٰ ہاشمی

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر عاطف علی کی ڈرامہ سیریل ’’فریب‘‘میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔یہ میگا پراجیکٹ مار چ میں نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا میں نے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے دیکھنے والوں نے میری پرفارمنس کو بھرپور سراہا اور آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،میں ان کی محبتوں کی مقروض ہوں۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ عنقریب پاکستان فلم انڈسٹری کا بہترین دور شروع ہونے والا ہے ،انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ فلمی صنعت2017کے آخر میں بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی ۔

مزید : کلچر