انتظار حسین کے شاہکار افسانے ’’شہر افسوس‘‘ پرمبنی کھیل الحمرا ہال میں شروع

انتظار حسین کے شاہکار افسانے ’’شہر افسوس‘‘ پرمبنی کھیل الحمرا ہال میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اجوکا تھیٹر اور لاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے دنیائے ادب کے نامور رافسانہ نگار انتظار حسین کی یاد میں الحمرا ہال میں کھیل ’’ شہر افسوس‘‘شروع ہوگیا۔’’ شہر افسوس‘‘ کو پہلی بار اجوکا تھیٹر کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 2004میں پیش کیا گیا تھا ، اس تقریب کے مہمان خصوصی انتظار حسین خود تھے اور اب اسے دوبارہ انکی پہلی برسی کے موقع پر پیش کیاجارہا ہے۔ کھیل کی کہانی قیام پاکستان 1947اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی 1971 میں پیش آنے والے واقعات کو تنقیدی پیرائے میں اجاگر کرتی ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان راج ، عثمان ضیا ، عثمان چوہدری اور انعم ظہیر شامل ہیں۔ اس کھیل کو 2005میں قاہرہ میں منعقد ہونے والے تجرباتی تھیٹر کے عالمی فیسٹیول میں بھی پیش کامیابی سے پیش کیا جاچکا ہے ۔

مزید :

کلچر -