فضاعلی نے تین نئے ڈراموں میں کام کرنیکا معاہدہ کرلیا

فضاعلی نے تین نئے ڈراموں میں کام کرنیکا معاہدہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فضاعلی نے تین نئے ڈراموں میں کام کرنیکامعاہدہ کرلیا ہے جن میں سے ایک کی ریکارڈنگ شروع ہوگئی ہے ۔اس بارے میں فضاعلی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ڈائریکٹرسہیل افتخارخان کی ایک ٹیلی فلم میں منفردرول کیا ہے جس کے رائٹرسورج بابا اور پروڈیوسراحسن معراج الدین ہیں،ٹیلی فلم جلد نجی ٹی وی آن ایئرہوگی۔انہوں نے مزیدبتایا کہ دوسراسیریل جلد ہی شروع ہوگا جبکہ ان دنوں میں فیصل بخاری کے سوپ’’کیسی خوشی لے کے آیا چاند‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جسے شائقین بہت پسندکررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فضاعلی نے کہا کہ میں اداکاری کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک مقبول شوکی میزبانی بھی کررہی ہوں جو میرے لئے بہت اچھا تجربہ ہے۔

مزید :

کلچر -