گزشتہ سال 2016 ء کے دوران حبیب بینک لمٹیڈ کو 34.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع

گزشتہ سال 2016 ء کے دوران حبیب بینک لمٹیڈ کو 34.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال 2016 ء کے دوران حبیب بینک لمٹیڈ نے 34.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل کیا ہے۔ ایچ بی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کیلئے بینک کی فی حصص آمدنی 23.23 روپے رہی ہے جبکہ بینک کی جانب سے اپنے حصہ داروں کیلئے 35 فیصد یعنی 3.5 روپے کی حتمی کیش ڈیوڈینڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گزشتہ سال کیلئے بینک کی جانب سے اپنے حصہ داروں کو دیئے جانے والے ڈیوڈینڈ کا حجم 14 روپے فی حصص تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 ء کے مقابلہ میں 2016ء کے دوران ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ بینک کے ڈیپازٹس میں 250 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل کے کرنٹ اکاؤنٹس میں 16 فیصد کا اضافہ ہونے سے اس کا حجم 700 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ ایچ بی ایل کے مطابق بینک نے اپنے صارفین کو بینکنگ کی سہولتوں تک آسان رسائی کیلئے اے ٹی ایمز کی تعداد کو دو ہزار سے بڑھایا ہے جبکہ بینک اپنے صارفین کیلئے مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع اقدامات بھی کر رہا ہے۔

مزید : کامرس