پرائس مجسٹریٹوں نے مزید37گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں نے مزید37گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے606مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر14دکانداروں کے چالان کیے جبکہ12,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،35افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر37افراد کو گرفتار کروایا گیا۔12 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔