چیف ایگزیکٹووویمن ا ن سٹر گل بشریٰ خالق کی میئر لاہور کے ساتھ ملاقات

چیف ایگزیکٹووویمن ا ن سٹر گل بشریٰ خالق کی میئر لاہور کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید سے وویمن ا ن سٹر گل تنظیم کی چیف ایگزیکٹو بشریٰ خالق نے ٹاؤن ہال میں ملاقات کی اور ان کو مئیر لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی نظام میں خواتین کی شرکت کو خوب سراہا اور پنجاب حکومت کے اس عمل کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔

انہوں نے مےئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کی خواتین ممبرز کی ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت کی جس پر مےئر لاہور کرنل(ر)مبشر جا وید نے ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ21اور22فروری کو ٹا ؤن ہا ل میں خواتین ممبرز کی ٹریننگ کا بندوبست کیا جائے گا اور تنظیم کے نما ئندگان سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1