عمران خان دکھ کی گھڑی میں زخموں پر نمک پاشی نہ کریں،شازیہ خان

عمران خان دکھ کی گھڑی میں زخموں پر نمک پاشی نہ کریں،شازیہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور خواتین کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے سانحہ چیئرنگ کراس لاہورکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں عمران خان زخموں پرنمک پاشی سے گریز کریں۔

،سیاست نہیں آتی تو ن لیگ کی شاگردی حاصل کرلیں، اور آداب سیکھ لیں، ہم معصوم لوگوں کے لواحقین اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو اس کے عزائم میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری قوم کے مجرم ہیں انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائیگی ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ جان دیکر پوری قوم کا سرفخرسے بلند کر دیا ہے۔