کل ہر مسجد و منبر سے دہشتگردی کے خلافبھرپور آواز اٹھائنگے،علامہ ریاض

کل ہر مسجد و منبر سے دہشتگردی کے خلافبھرپور آواز اٹھائنگے،علامہ ریاض

لاہور( وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ17 فروری کو ہر مسجد کے محراب سے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔اس روز ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور امن کے حق میں خطبات جمعہ دیے جائیں گے۔

بھارت سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان میں حالات خراب کر رہا ہے۔دہشت گردوں کے نظریاتی مقابلہ کے لیے متبادل بیانیہ سامنے لانا ضروری ہے۔جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے فکری ردّ کے لیے تھنک ٹینک بنایا جائے ۔جعلی جہاد سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں سانحہ لاہور کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1