امن کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمد کرنا ہو گا،اعجاز چودھری

امن کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمد کرنا ہو گا،اعجاز چودھری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے پشاور میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا

۔ ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد کر نا ہو گا ، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خاتمے اورملک میں امن کے قیام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ، دہشت گردی کو روکنے کے لیے اسحاق ڈار نیکٹا کو فنڈز دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرے سے ہی سنجیدہ نہیں ہے ،دہشت گردی کی نئی لہر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -